اسلام آباد.. ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خط کا جواب دے دیا۔ اپنے خط میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کنٹرول لائن پر فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کرتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سشما سوراج کا خط ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان نے کئی مرتبہ ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن سے کرانے کی تجویز دی مگر نئی دہلی اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آزادانہ کام نہیں کرنے دیتا۔ ترجمان نے کہا کہ رواں سال ہندنے 1300 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وزیر خاجہ نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاجا خط لکھا، اس کا مقصد ایل او سی پر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ روکنا تھا۔