Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سردی کی شدید لہر ، اسکولوں میں اسمبلی موقوف

ریاض.... مملکت کے مختلف علاقوں میں آج سے سردی میں متوقع اضافے کے پیش نظر بعض شہروں کے اسکولوں میں اسمبلی کا سلسلہ موقوف کردیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق آئندہ چند دنوں تک مملکت کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر اسکولوں میں صبح کو لگنے والی اسمبلی روک دی گئی تاکہ طلباءکو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں کم از کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 رہے گا ۔ طریف کمشنری میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری ، القریات میں کم از کم ایک ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ، ا بہاءمیں 7 ڈگری اور 19 ، تبوک میں 4 اور 19 ، حائل میں کم از کم ایک ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔ 

شیئر: