Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راکھین کی عملدرآمد کمیٹی کے نفاذ کیلئے کمیشن تشکیل

ینگون ۔۔۔ میانمارکے صدارتی آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ راکھین سے متعلقہ امور کے موثر نفاذ کیلئے10 ملکی اور غیر ملکی ماہرین پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ عملدرآمد کمیٹی اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان اور ماونگتائو انویسٹی گیشن کمیشن کی حتمی رپورٹ اور سفارشات پر عملدرآمد کروانے کیلئے قائم کی گئی تھی ۔ دریں اثناء بیان میں مقامی اور بین الاقوامی کمیونٹی سے شورش زدہ ریاست راکھین کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں تعاون کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

 

شیئر: