روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کیلئے مذاکرات
ڈھاکا … بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزمان خان روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے مسئلہ پر بات چیت کیلئے میانمار پہنچ گئے۔وزیر داخلہ کے ہمراہ 12 رکنی وفد بھی ہے جس میں حکومتی اور سیکیورٹی حکام شامل ہیں۔ اسد الزمان نے ینگون روانگی سے قبل میڈیا سے کوئی بات نہیں کی ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے میانمار کے ایک وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا جس میں پناہ گزینوں کی واپسی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مابین سرحدی کنٹرول اور روہنگیا باشندوں کی واپسی کا سمجھوتہ طے پانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ میانمار کی ریاست راکھین میں تشدد کے باعث 6 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔