اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈی کے ستارے جاپان میں
اسٹار وارسیریز کی اسٹار کاسٹ جاپانی شہر ٹوکیو پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنی فلم کی پروموشن میں حصہ لیا۔ مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہے۔اسٹار کاسٹ نے فلم میں استعمال ہونے والے سائنس فکشن سے آراستہ مختلف کرداروں کے ساتھ تصویریں اتروائیں۔ انہوں نے مداحوں پر زوردیا کہ وہ فلم دیکھنے کے لئے سینماگھروں کا رخ ضرور کریں۔اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈی کی نمائش کا بے چینی سے انتظار کیاجا رہا ہے جس میں ایکشن اور سائنس فکشن کے لرزہ خیز مناظر کی بھرمار ہے۔ ٹوکیو میں اداکاروں نے میڈیا کے سوالات کا جواب بھی دیا۔ اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈی 14 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔