بالی وڈ کی بجائے لالی وڈ میں کام کو ترجیح دوں گا، عمران عباس
پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ میں آرکیٹیکچر بننا چاہتا تھا مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی۔ بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کی بجائے اپنے ملک کی لالی وڈ فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دوں گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میںکہا کہ جب میں نے کریئر کا پہلا کمرشل کیا تو مجھے 75ہزار روپے ملے اور میں نے اس وقت سوچ لیا تھاکہ یہ شعبہ میرے لئے بہتر ہے ۔ عمران عباس نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک زندگی میں کوئی ایسا آیا نہیں جس کو دیکھنے کے بعد میں شادی کا فیصلہ کرتا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے ، صرف فن کی دنیا تک ہی محدود رہنا چاہتا ہوں۔