Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر امریکی آرڈر دیکر کھانا منگوانے پر زندگی میں 70ہزار ڈالر خرچ کرتا ہے

 نیویارک.... ہر امریکی آرڈر دیکر کھانا منگوانے پر اپنی زندگی میں 70ہزار ڈالر خرچ کرتا ہے۔ ہوم شیف نامی ادارے نے ایک ہزار سے زیادہ امریکیوں کی کھانے کی عادات اور خوراک کے بارے میں ایک سروے کیا جسے اب جاری کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 82فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ وہ ہر 2ہفتے میں ایک مرتبہ آرڈر دیکر کھانا ضرور منگواتے ہیں۔ صرف 4فیصد لوگ ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی آرڈر دیکر کھانا گھر نہیں منگوایا۔ ایسے لوگ جو باہر سے کھانا منگوانے کے عادی ہیں وہ ہر مہینے کم سے کم 100ڈالر خرچ کرتے ہیں اور یوں سالانہ 1175ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ آرڈر دیکر کھانا منگوانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ سست ہوگئے ہیں۔ وہ گھر میں کھانا نہیں پکاتے اور دوسرے یہ کہ انہیں باہر کے کھانو ںکی عادت پڑ چکی ہے۔ سروے میں 18سے 78سال تک کے لوگ شامل تھے۔ ان میں آدھے سے زیادہ ایسے لوگ تھے جو کھانے کا آرڈر دیکر خود کو مجرم سمجھنے لگتے۔ یہ لوگ زیادہ تر پیزا، فرنچ فرائز اور چیز برگر منگواتے۔

شیئر: