Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20سالہ نوجوان کا گھر کے پالتو کتے پر وحشیانہ حملہ

لندن .... انسان کبھی کبھا ر جانوروں سے بڑا جانورخود بن جاتا ہے اور تمام انسانی اقدار کو پامال کرکے ایسی حرکتیں کر بیٹھتا ہے جس کے بارے میں عام حالات میں سوچنا ممکن نہیں۔ آرون کلوگر نامی 20سالہ نوجوان کو کسی بات پر غصہ تھا اور اسی دوران گھر میں موجود شیزو نے بھونکنا بھی شروع کردیا۔ جسے اسکے والدین بڑے پیار سے رکھے ہوئے تھے اور اسکی اچھی دیکھ بھال کرتے تھے۔ایسی حالت میں آرون نے غصے میں آکر کتے کے سر پر زو ردار وار کیا اور پھر بھی غصہ کم نہ ہوا تو کتے کی ایک آنکھ نکال دی۔ اب کتے کی سرجری کردی گئی ہے اورنکالی جانے والی آنکھ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے دوبارہ لگایا جاسکتا ہے تاہم انسداد بے رحمی حیوانات کے اداروں نے اسکے خلاف مقدمہ کردیا ہے۔ جس پر اسکی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور گزشتہ دنوں وہ عدالت میں پیش ہوا تو تمام تفصیلات کا علم ہوسکا۔ ابھی تک اسے کوئی سزا نہیں سنائی جاسکی ہے۔ مگر قانونی کارروائی جاری ہے۔

شیئر: