نائب امریکی صدر سے ملنے سے عربوں کا انکار.....اخبار کی شہ سرخیاں
سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی صفحہ اول کی شہ سرخیاں اتوار 10دسمبر کو کچھ اس طرح تھیں:۔
٭ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف عرب دنیا نے گھیرا ڈالدیا، نائب امریکی صدر سے ملاقات سے انکار
٭ 20جنوری کو القدس سے اظہار یکجہتی کیلئے عالمی کانفرنس ہوگی
٭ القدس سے متعلق امریکی فیصلہ کھلی خلاف ورزی ہے، سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق
٭ امریکی صدر نے بین الاقوامی قانون پامال کیا، ایسسکو
٭ پیرس او رنیویارک میں القدس فیصلے پر صدر ٹرمپ کیخلاف مظاہرے
٭ جدہ میونسپلٹی کے 388ملازمین سے 10ملین ریال قومی خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ
٭ ٹرک ڈرائیوروں کے اوقات کار کے نئے ضوابط کا اجراء،یومیہ ڈیوٹی9گھنٹے، ہفتے میں 56اور ہر ساڑھے 4گھنٹے بعد 45منٹ کا وقفہ
٭ شائقین نے لبنانی موسیقار الیاس الرحبانی پروگرام کے ٹکٹوں کی فیس حد سے زیادہ ہونے کا شکوہ کردیا،کم از کم ٹکٹ 700ریال اور وی آئی پی ٹکٹ 1800ریال میں دستیاب
٭٭٭٭٭٭٭٭