Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل ہوم منی میں پلے اور پاز بٹن شامل

گوگل نے اپنے ہوم منی ڈیوائسز میں پلے اور پاز بٹن شامل کر دیا ہے۔ دونوں بٹنوں کو اس سے قبل صارفین کو مسلسل ریکارڈ کرنے کے باعث گوگل ہوم منی سے ختم کر دیا گیا تھا۔ بٹنوں کو ڈیوائس میں الگ سے شامل نہیں کیا گیا بلکہ والیوم بٹن کو لانگ پریس کرنے پر صارفین پلے اور پاز فنکشن استعمال کر سکیں گے۔ پلے پاس بٹن کی مدد سے میوزک ، خبریں ، الارم اور فون کال وغیرہ کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ اس اپڈیٹ کو گوگل سافٹ وئیر پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے اور اسے جلد ہی ہوم منی یونٹس کے لیے جاری کردیا جائے گا۔
 

شیئر: