Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا فیصلہ قیام امن میں رکاوٹ بنے گا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

ریاض ....اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والا امریکی صدر کا فیصلہ فلسطین اسرائیل امن معاہدے تک رسائی میں رکاوٹ کا باعث بنے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یہ بیان اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر کے اس بیان سے یکسر مختلف ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے امن عمل میں پیشرفت ہوگی۔
 

شیئر: