Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کپ میں ڈریس ڈیزائننگ کا ورثے اور جدیدیت کے ساتھ حسین امتزاج

فیشن گیلری میں 100 ممتاز ڈریس ڈیزائنرز کے شاہکار ملبوسات پیش کیے گئے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی کپ 2025 کے موقع پر مملکت بھر سے ڈریس ڈیزائنرز اور ماڈلز  نے تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کے دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے سعودی ورثے، روایتی ثقافت اور قدرتی مناظر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق فیشن کمیشن کے سی ای او بوراک شاکماک  نے کہا ’ہمیں خوشی ہوتی ہے جب برانڈز تخلیقی میں ہر سال کچھ نیا دکھاتے ہیں۔
سعودی کپ کے موقع پر ملبوسات کے فیشن میں روایتی انداز کو جدید آرٹ سے ہم آہنگ کیا گیا ہے جہاں ڈیزائنرز اور ماڈلز نے مملکت کی تاریخی عمارات اور ثقافتی مقامات سے متاثر ہو کر منفرد ملبوسات کی ماڈلنگ کی ہے۔
تقریب میں شامل ایک ماڈل نے روایتی ثوب سے متاثر لباس پہنا جسے مکمل طور پر شیشے کے کام سے سجایا گیا تھا،جو سعودی عرب کے شاہکار فن تعمیر ’مرایا‘ کی عکاسی کر رہا تھا۔
تھری ڈی ہیڈ بینڈ تیار کیا گیا جو حجرہ (مدائن صالح)  یونیسکو ورثہ کی خوبصورتی اجاگر کر رہا تھا۔

فیشن کمیشن کے سی ای او  نے بتایا رواں سال کی تقریب علاقائی ثقافت اور قدرتی عناصر سے متاثرہ فیشن کو سب سے زیادہ سراہا گیا ہے اور سعودی کپ ہمیشہ ہی علاقائی ثقافت  اجاگر کرتا ہے۔
ڈریس ڈیزائنرز نے رواں سال مقامی شناخت اور ثقافتی ورثے کو اپنے ملبوسات میں شامل کیا ہے جس میں بہت زیادہ نجدی، حجازی اور عسیری انداز دکھایا گیا ہے۔

شاکماک نے مزید کہا کہ رواں سال سعودی کپ کے فیشن شو میں بہت سے ڈیزائنز میں ماحول دوست پائیداری اور تخلیقی سوچ ایک نمایاں عنصر رہا ہے۔
ہم نے ایسے ڈیزائنز دیکھے جو مقامی دستکاری، فن تعمیر اور قدرتی مناظر سے متاثر تھے۔ کچھ ڈیزائن آسمان، ستاروں اور سعودی عرب کی جغرافیائی پوزیشن سے بھی میل کھاتے تھے  جو فیشن کے لیے نئے تصورات کو سامنے لا رہے تھے۔

سعودی کپ کے ساتھ مسلسل چوتھے سال بھی ’سعودی 100 برانڈز‘ کا اشتراک تھا، فیشن گیلری میں 100 ممتاز ڈریس ڈیزائنرز کے شاہکار ملبوسات پیش کیے گئے جن میں عروسی ملبوسات، ریڈی ٹو وئیر، زیورات ، ہینڈ بیگز کے ڈیزائن شامل تھے۔

 

شیئر: