Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی کی صنعتی پیداوار میں 7.3 فیصد اضافہ

استنبول ۔۔۔ ترکی نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں باقی تینوں شعبوں کے مقابلے میں صنعتی پیداواری صلاحیت میں گزشتہ سال کی نسبت سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں بجلی، گیس اور ایئر کنڈیشنگ کی فراہمی کے شعبوں میں 7.3فیصد جبکہ کان کنی اور معدنیات کے شعبوں کی پیداواری صلاحیت میں0.5فیصد اضافہ ہوا۔ترکی کی صنعتی پیداوار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
 

شیئر: