نیو یارک .. نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں پیر کو پورٹ اتھارٹی بس ٹر مینل کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان زوردار دھماکہ ہوا ۔متاثرہ مقام کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق دھما کہ پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے قریب پائپ بم پھٹنے سے ہو ایا یہ مبینہ طور پر خود کش حملہ ہے۔