Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج

 
  لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا۔پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان اپنانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کئے جانے کے بعد ٹی 10لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے۔سٹے بازوں کی جانب سے رابطے کی اطلاع تاخیر سے دینے پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عرفان نے موقف اپنایا تھا کہ اپنی سزا مکمل کر چکا ہوں، عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہوں اس لئے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو کرکٹر کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیسر کا نام ای سی ایل سے مستقل بنیادوں پر خارج کر دیا ہے، جس کے بعد وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔

شیئر: