غزہ پر اسرائیل کی بمباری، حماس کے متعدد ٹھکانے تباہ
بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کو گولے داغنے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ سے یہودی بستیوں کی طرف دو گولے داغے گئے تھے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے حماس کے متعدد ٹھکانوں پر میزائل اور لڑاکا طیاروں سے بمباری کی گئی۔ اسرائیل کی بمباری سے نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں