Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم نہیں کرتے، یورپی یونین

بروکسل: یورپی یونین نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ کی طرح وہ بھی بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کریں۔
مزید پڑھیں: فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ٹرمپ کے فیصلے کا عملی جواب .... شہ سرخیاں
 تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ان دنوں بروکسل میں یورپی یونین کے صدر دفتر کا دورہ کر رہے ہیں۔ یورپی وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران نتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے خطے میں امن واستحکام ہوگا کیونکہ امن واستحکام کی بنیاد زمینی حقیقت کے اقرار میں ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطالبے پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ اس طرح کا یکطرفہ اقدام نہ صرف امن واستحکام کے لئے خطرناک ہے بلکہ اس سے امن کوششیں بھی سبوتاژ ہوں گی۔
مزید پڑھیں : ٹرمپ کا فیصلہ قیام امن میں رکاوٹ بنے گا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
 دریں اثنائ سویڈن کی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطالبے کو ایک بھی ملک تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ میرا نہیں خیال کہ یورپی یونین کا کوئی ملک اس طرح کی حماقت کرسکتا ہے۔ 
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں
 

شیئر: