Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردیوں میں جلد کی حفاظت

سرد موسم میں ہوا کی خنکی جلد کو شدید متاثر کرتی ہے . اس سے جلد خشک اور ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں  لہذا سردیوں  میں ایک اچھے موسچرائزر کا استعمال بے حد ضروری ہے . خشک جلد کی حامل خواتین  کو ایسے موسچرائزر کا انتخاب کرنا چاہیے جو جلد کو مطلوبہ مقدار میں نمی فراہم کرے . حساس جلد کو سردیوں میں خاص طور پر توجہ کی ضرورت ہوتی ہے  . عام طور پر چکنی جلد کی حامل خواتین کا خیال یہ ہوتا ہے کہ انکی جلد چونکہ چکنی ہے لہذا وہ خشک نہیں ہو گی اور نہ ہی اسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے  حالانکہ چکنی جلد والی خواتین کو بھی باقاعدگی  سے موسچرائزر  اور جلد پر قدرتی اجزاء کا استعمال کرنا چاہیے ۔
سرد موسم میں میک اپ کرتے وقت بھی خاص خیال رکھنا چاہیے . میک اپ سے پہلے کسیی معیاری موسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد نرم و ملائم رہے اور میک اپ خشک اور پھٹا پھٹا محسوس نہ ہو  . خشک جلد پررمیک اپ اچھی طرح بلینڈ نہیں ہو پاتا  جسکے نتیجے میں وہ ایک عجیب و غریب تاثر پیداکرتا ہے اور جلد بھی کھر دری محسوس ہوتی ہے ۔
 

شیئر: