ریاض ...باخبر مالیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ 2018ءکے دوران نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 17منصوبوں پر 20ارب ریال خرچ کئے جائیں گے۔ اس سے نجی اداروں او رصارفین کا اعتماد ازسر نو بحال ہوگا۔ 2018ءسے2020ءتک ترغیباتی اسکیم کے پہلے حصے کیلئے 72ارب ریال مختص کردیئے گئے۔ 2018ءکے دوران20ارب ریال خرچ ہونگے۔ ماہرین کاکہناہے کہ ان منصوبوں کی بدولت مقامی مجموعی پیداوار پر خوشگوار اثر پڑیگا۔ ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ سعودی شہریوں کو رہائش ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے نئے اداروں کو سہولتیں ملیں گی۔