Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارتعاش پیدا کرنے والے پلاسٹک کے جوتوں سے ٹانگوں کی رگیں بہتر

 لنکا شائر.... سائنسدانوں نے بتایا کہ ایسے پلاسٹک کے جوتے جو ہر وقت ارتعاش پیدا کرتے ہیں ان سے ٹانگوں کی رگیں بہتر ہوتی ہیں اور دوران خون بڑھتا ہے جو 40فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں رائل اولڈ ہیم اسپتال میں تجربات جاری ہیں۔حکام کا کہناہے کہ ایسے جوتے شریانوں کے امراض میں کام آتے ہیں او راس مرض میں 55سال یا اس سے زیادہ عمر کے 27لاکھ برطانوی متاثر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خون کی گردش کم ہونے کے نتیجے میں پٹھے او رجلد ”مر“ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں السر جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں جس کا علاج مشکل ہوتا ہے۔ اگر علاج نہ کرایا جائے تو انفیکشن ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں جسم کا ایسا حصہ کاٹنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے کئی مریضوں کو خون پتلا کرنے کیلئے اسپرین جیسی دوائیں دی جاتی ہیں جس سے خون کے لوتھڑے بننے کا خدشہ ختم ہوتا ہے۔

شیئر: