کراچی،گیس پائپ لائن دھماکہ سے پھٹ گئی
کراچی.. کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ 3 رکشوں سمیت کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاہے۔کچھ افراد کی حالت تشویشناک بھی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔