Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ کی ’سیفورا‘ کے ساتھ یوم تاسیس کی تخلیقی پیشکش

أسيل آل یعقوب نے کہا ہے’ ہم یوم تاسیس پر ورثہ اور ثقافت کا جشن منا رہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
معرف سعودی فنکارہ أسيل الیعقوب کی تیار کردہ ڈیجیٹل آرٹ میں سعودی ثقافت کی جھلک کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق فنکارہ نے اس ہفتے معروف برانڈ چین ’سیفورا‘ کے ساتھ خصوصی اشتراک کے تحت سعودی یوم تاسیس کے موقع پر منفرد انداز میں جدید ڈیجیٹل آرٹ کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔
فنکارہ نے اپنی پہلی تصویر میں مہندی سے سجا خوبصورت ہاتھ دکھایا ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے آتے ہوئے سیفورا برانڈ کا شاپنگ بیگ پکڑنے کے لیے بڑھ رہا ہے۔
اس تصویر کے پس منظر میں روایتی عرب طرز تعمیر پیش کیا گیا ہے جو سعودی ثقافتی و تاریخی مقامات کی نمائندگی کرتا ہے۔
دوسری تصویر میں دو سعودی خواتین کو ثقافتی لباس میں دکھایا گیا ہے جو سیفورا کے میک اپ سے اپنے چہرے کو سنوار رہی ہیں، ارد گرد کھجور کے درخت اور ایک آڑتا ہوا پرندہ تخلیقی صلاحیتوں اور آزادی کی علامت کے طور پر نمایاں ہے۔

یہ فن پارے سعودی عرب کے ثقافتی ورثے، خواتین کی خوبصورتی اور جدید دور کے امتزاج کی دلکش عکاسی کرتے ہیں جس میں روایتی اقدار کو عصر حاضر کی فیشن انڈسٹری کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔
أسيل آل یعقوب نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے’ ورثہ اور فن کا امتزاج ، اس یوم تاسیس پر ہم سعودی خوبصورتی اور ثقافت کا جشن منا رہے ہیں۔

یہ اشتراک نہ صرف فن اور خوبصورتی کی ترویج کا ذریعہ ہے بلکہ سعودی عرب کے تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بہترین کوشش ہے۔
یہ مہم سعودی خواتین کو روایات اور جدیدیت یکجا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تاکہ ثقافتی ورثے کو جدید دنیا میں نمایاں کرنے کے لیے اس پر فخر محسوس کریں
 

 

شیئر: