مملکت کیلئے امریکہ کے نئے میزائل
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
واشنگٹن .... امریکہ اور سعودی عرب نے 302.4ملین ڈالر مالیت کے نئے میزائلوں کا سودا کرلیا۔ امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ریتھن کمپنی کونئے طرز کے618میزائل سعودی عرب کے ہاتھوں فروخت کرنے کی اجازت دیدی۔سعودی عرب اس سے قبل بھی مذکورہ کمپنی سے 355میزائل خرید چکا ہے۔