ریاض ... فرانس کی معروف ویب سائٹ نے سعودی عرب کے آثار قدیمہ پر وڈیو جاری کرکے ناظرین کو پیغام دیا ہے کہ سعودی صحراءحقیقی تاریخی خزانوں کا مخزن ہیں۔ پہلی صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والے فن تعمیر کے شاندار نمونے سعودی صحراءمیں آج بھی آب و تاب کے ساتھ محفوظ ہیں۔ ویب سائٹ نے ریاض سے 1400کلو میٹر دور شمال میں الفرید تاریخی قصر کی اہمیت اور شان و شوکت کو اجاگر کیا ہے۔ قصر الفرید یونیسکو کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ 16میٹر دیو ہیکل چٹان کو تراش کر بنایا گیا ہے۔