Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح

جدہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ابحر کے ساحل پر جدہ بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کردیا۔ 24دسمبر تک یہ میلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے اس موقع پر تصنیف و تالیف ، نشرو اشاعت اور کتابوں کے مسائل کی گتھیاں سلجھانے میں عظیم الشان کردارادا کرنے والی 6شخصیتوں کو اعزاز بھی پیش کئے۔خالد الفیصل نے اپنے مہمانوں کے ہمراہ نمائش میں موجود مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ نمائش 27ہزار مربع میٹر کے رقبے میں لگائی گئی ہے۔42ممالک کے 500ناشران شریک ہیں۔

شیئر: