پٹنہ ۔۔۔۔ گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے ہونے والے آخری مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادونے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ریاست کے ووٹروں سے 22برسوں سے برسراقتدار بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی ہے۔ یادو نے ٹویٹر پر اپنے مخصوص انداز میں تحریر کیا کہ ’’کمل کا پھول آلویز بناونگ اپریل فول، رہنا کول نہ کرنا بھول ، چٹانا دھول‘‘۔