اولمپک گولڈ میڈل کا حصول میرا مقصد
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
نئی دہلی: ہندوستانی باکسر میری کوم خواتین باکسنگ کا کم و بیش ہر اعزاز جیت چکی ہیں لیکن 5مرتبہ کی عالمی چیمپیئن کے دل میں اب بھی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کی حسرت ہے۔ انہوں نے صرف ایک مرتبہ2012ءکے لندن اولمپکس میں شرکت کی جہاں انہیں برانز میڈل ہی مل سکا حالانکہ وہ پسندیدہ 48 کلوگرام کے بجائے 51 کلوگرام کی کیٹگری میں فائٹ کر رہی تھیں۔ ہندوستانی باکسر میری کوم کا کہنا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈل ان کا حتمی ہدف ہے اور2020ءکے اولمپکس مقابلوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ اس کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہیں تاکہ اس بار گولڈ میڈل جیت سکوں۔