Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر حکومت مسلمانوں کے ریزرویشن کا مطالبہ ٹال گئی

ناگپور۔۔۔۔مہاراشٹر کی بی جے پی قیادت والی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر سابقہ کانگریس حکومت کی جانب سے دیئے گئے ریزرویشن کو نافذ کئے جانے پر ٹال مٹول کا مظاہر ہ کیا ۔ ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور ونود تاوڑے نے قانون ساز کونسل میں مسلم ریزرویشن سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا واضح جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ ممبئی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اسلئے حکومت اس پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ریاست کے سابق وزیر اور سینیئر کانگریسی رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلمانوں کو ریزرویشن دینا ہی نہیں چاہتی اور نہ ہی وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہے جبکہ سابقہ حکومت نے مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دیا تھا۔

شیئر: