Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان مچھلی کے غیر قانونی شکار کیخلاف اقدامات میں اضافہ کریگا

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کی وزارت ماہی پروری نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مچھلی کے غیر قانونی شکار کیخلاف مزید خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جاپان کی وزارت ماہی پروری نے کہا ہے کہ وسطی جاپان کے شہر اشی کاوا کے نزدیک بحیرہ جاپان میں شمالی کوریائی اور دیگر غیر ملکوں بحری جہازوں کی جانب سے مچھلی کے غیر قانونی شکار کے باعث ماہی گیری کی مقامی صنعت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ وزارت  کے مطابق علاقے میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کو روکنے اورعلاقے پر نظر رکھنے کیلئے 2نئے بحری جہاز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت جاپان نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب  شمالی کوریا بار بار میزائل تجربات کر رہا ہے۔
 

شیئر: