Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی

  اسلام آباد...تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور ائیر پورٹ سے سیدھے جہانگیر ترین کی رہائش پر ان سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے، مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے استعفی میں جہانگیر ترین نے عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب سے دوستی مرتے دم تک بر قرار رہے گی۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہد میں شامل رہوں گا۔ امید ہے عمران خان وزیر اعظم بنیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا ہے۔ دریں اثناءعمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم بریفنگ دے گی۔جلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

شیئر: