راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور ان کے خاندانوں کی عظیم قربانیاں لازوال ہیں۔ اپنے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اپنے پیغام میں جنرل باجوہ نے کہا کہ آج ہم اے پی ایس کے شہدا کو یاد کر رہے ہیں۔سانحہ کے شہدا اور ان کے خاندانوں کی وطن سے محبت حب الوطنی کی عکاس ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔