Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے مزید اداروں پرجاپان کی پابندی

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کی حکومت نے شمالی کوریا پر پابندیوں کی اپنی فہرست میں مزید اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے شمالی کوریا کی مزید 19 تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے اداروں میں شمالی کوریا میں قائم شپنگ اور تجارتی کمپنیاں اور بینک شامل ہیں۔اثاثے منجمد کرنے کی یہ فہرست اب 103 اداروں اور 108 افراد کا احاطہ کرتی ہے۔
 

شیئر: