ٹوکیو۔۔۔ جاپانی جزیرہ اوکیناوا میں دوران پرواز ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی کھڑکی ٹوٹ کر ایک ا سکول کے احاطے میں جا گری۔مقامی پولیس کے مطابق اسکول کے اسپورٹس گراؤنڈ میں گرنے والی امریکی فوجی سی ایچ53 ای ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر کی کھڑکی کے ٹکڑے لگنے سے ایک10 سال طالب علم معمولی زخمی ہوا ہے۔ حادثہ کے وقت ایلیمنٹری اسکول کے گرائونڈ میں 50 بچے کھیل رہے تھے۔ اکتوبر میں بھی اسی ماڈل کے ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی تھی۔امریکی میرین نے حادثہ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر کو فوری طور پر اتار کر واقعہ کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیدی تھی۔