Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیبیہ کیس فیصلے سے موقف درست ثابت ہوا،چوہدری نثار

اسلام آباد ...سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں لیکن ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں ۔ ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ ن لیگ کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنا اور ملک کو بھی بے یقینی سے نکالنا ہوگا ۔ گوں مگوں کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ۔ ملک تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہے۔ ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا۔ ہمیں قوم کو مثبت اور پر امید راستے پر لگانا ہوگا۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی طرف سے بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں لیکن ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں ۔یہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں۔چوہدری نثار نے کہاکہ ایک عدالت کے فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری سے انصاف مل سکتا ہے۔ حدیبیہ کیس فیصلے کے بعد کیا یہ بات درست ثابت نہیں ہوئی؟معلوم نہیں حدیبیہ کیس پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر ہم کیا کہیں گے؟۔

شیئر: