Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانی مکھر جی ”’ ہچکی“ کیساتھ بالی وڈ میں واپس

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی اسکرین سے غائب ہیں جبکہ اب وہ بہت جلد اپنی فلم ہچکی کے ساتھ مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آئیں گی۔رپورٹس کے مطابق یش راج فلم پروڈکشن کے تحت رانی مکھرجی کی فلم کے ٹریلر کو سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ساتھ ریلیز کیاجائے گا۔ فلم ٹائیگر زندہ ہے رواں ماہ 22 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور ساتھ ہی رانی کی فلم کا ٹریلر بھی پیش کیا جائے گاتاہم اس ٹریلر کی ریلیز سے قبل رانی مکھرجی فلم کی باقی ٹیم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کریں گی جس میں وہ میڈیا اور مداحوں کو اس فلم کے حوالے سے بتائیں گی۔ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ اس فلم کا ٹریلر 19 دسمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔ ہچکی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی خامیوں کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھتی ہے ۔خیال رہے کہ فلم ہچکی کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے کی جارہی ہے۔
 

شیئر: