سشمیتا سین کا اپنے ہی گیت پر رقص
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین کی حال ہی میں ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے ماضی کے گیت پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ سشمیتا سین ایک کالج میں بطور خصوصی مہمان کے طور پر مدعو تھیں۔ ان کے پہنچنے پر کالج میں ان کی فلم کامشہور گیت پیش کیاگیا جس پر سشمیتا جھوم اٹھیں۔ انہیں دیکھ کر کالج کے طالبعلم بھی سشمیتا کا ساتھ دینے لگے۔” تم سے ملکر“ سشمیتا سین اور شاہ رخ کی 2004 میں ریلیز ہونےوالی فلم ' میں ہوں نا' کا مقبول گیت رہاہے۔