Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاکر نائک کو انٹر پول کی کلین چٹ

نئی دہلی۔۔۔انٹر پول نے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کو کلین چٹ دیتے ہوئے ان کے خلاف جاری ریڈ وارنٹ منسوخ کردیاہے۔ انٹر پول نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ ذاکر نائک کیخلاف الزامات مبہم دعوؤں پر مبنی ہیں ۔ انٹرپول کا کہناہے کہ دہشتگردی سے متعلق معاملات میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے ملوث ہونے پرثبوت و شواہد ناکافی ہیں ۔ انٹر پول نے ہندوستانی حکام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے قانون مدنظر رکھتے ہوئے تیار ی نہیں کی۔انٹر پول نے دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر کو یہ ہدایت جاری کی کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائک سے متعلق تمام فائلیں اپنے ڈاٹا سے حذف کردیں۔ واضح ہوکہ ہندوستانی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔دریں اثناء ہند کے تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ وہ نئی درخواست دائر کرے گا۔

شیئر: