Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیدڑ کیا تحریک چلائیں گے؟،عمران خان

اوکاڑہ...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کبھی زندگی میں کوئی تحریک چلائی ہے؟اتوار کو اوکاڑہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ن لیگ نے اس وقت تحریک چلائی تھی جب پرویز مشرف نے نواز شریف کو جیل میں ڈالا ؟ گیدڑتحریک نہیں چلاسکتے۔جب گیدڑکی موت آتی ہے توشہرکا رخ کرتاہے۔نوازشریف تحریک کس کے خلاف چلائیں گے؟وفاق،پنجاب،بلوچستان،آزاد کشمیرمیں ان کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کے لئے نہیں اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کے لئے عدالت پر حملہ کر رہے ہیں۔اگرآج عدالت نوازشریف کوبری کردے تونوازشریف اسی عدالت کی تعریف کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اور میرے مقدمے کا موازنہ نہ کریں۔ کبھی اقتدار میں نہیں رہا ۔ کرپشن اقتدار میں رہ کر کی جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آکر میری کرپشن پوچھی جائے اگر کرپشن نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایک روپیہ پاکستان سے باہرنہیں۔میرا جینا اورمرناپاکستان میں ہے۔کرکٹ سے کمائی گئی رقم واپس پاکستان لایا۔نوازشریف نے سپریم کورٹ میں صرف ایک کاغذ پیش کیا وہ قطری خط تھا۔میں نے فلیٹ سے متعلق 60 دستاویزات پیش کیں۔انہوں نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے جدوجہد اس لئے کی کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی انصاف ملے گا۔ان کا بنایا ہوا پاکستان ہندوستان سے بہت بہتر ہے جہاں اقلیتوں کے ساتھ کیا کچھ ہور ہا ہے۔ سب کو عہد کرنا ہوگا کہ اقلیتوں کو برابر کا شہری بنائیں گے۔

شیئر: