اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نتونیو گوترش نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور فوجی محاذ آرائی کے امکان پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب روس اور چین کے نمائندوں نے بھی شمالی کوریا کے بحران کو سفارت کاری کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے جزیرہ نما کوریا میں فوجی محاذ آرائی کے خطرے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے انتہائی تباہ کن اور ناقابل تصور نتائج برآمد ہوں گے۔