Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایوسی موت ہوتی ہے ‎

نا امیدی موت ہے یہ کہاوت اکثر آپ نے سنی ہوگی  . ناامیدی کامیابی کی طرف بڑھتے قدم روک دیتی ہے  ، انسان سے ہمت  ،حوصلہ  اور کام کرنے کی لگن چھین لیتی ہے اور اسے نکما اور بے کار کر دیتی ہے  . یہ انسان کو مایوسی کی جانب لے جاتی ہے جس کے نتیجے میں منفی رویے تشکیل پاتے ہیں . یہ سچ ہے کہ ہم میں سے ہر انسان اپنے  بہتر مستقبل کے حوالے سے کچھ خواب دیکھتا ہے . اچھی تعلیم ، اچھی ملازمت  اور کاروبار زندگی کے حوالے سے تانے بانے بنتا ہے لیکن زندگی میں ہمیشہہ وہ سب نہیں ملتا جو انسان  خواہش کرتا ہے . بؑض اوقات نتائج امیدوں کے بر عکس ہوتے ہیں ایسے میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں .  نہ حوصلہ ہاریں اور نہ دل شکستہ ہو کر بیٹھ جائیں .  معمولی ناکامیوں کو غم و غصہ میں تبدیل نہ کر لیں . کامیابی اور ناکامی دونوں  تقدیر کا حصہ ہیں لہذا مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں . مثبت طرز زندگی اور انداز فکر اپنائیں  . منفی خیالات اور جذبات کو اپنے دل سے نکال  کر محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی تیاری کریں  . اگر ہم میں سے ہر شخص مثبت انداز فکر اپنا لے تو ایک ایسا معاشرہ تشکیل پائے گا جو محنتی اور پر عزم افراد پر مشتمل ہو گا .  
 
 

شیئر: