باحہ - - - - - - سعودی خاتون نے بچوں پر جسمانی تشدد اور ذہنی اذیت کے ہیبتناک ماحول سے نجات حاصل کرنے کیلئے شوہر کے گھر کوخیر باد کہہ دیا۔ مقامی خاتون نے بالخزمر پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر بچوں پر نہ صرف یہ کہ جسمانی تشدد کرتا ہے بلکہ انہیں ذہنی اذیت دینے کا بھی معمول بنائے ہوئے ہے۔ وہ اپنے شوہر کو بچوں پر تشدد سے باز رکھنے کی سرتوڑ کوشش کرتی رہی اب وہ اس سے اپنے جگر گوشوں پر کیا جانے والا تشدد دیکھا نہیں جاتا۔ اس نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے بچوں کو باپ کے تشدد سے نجات دلائیں۔ پولیس سے شکایت کے بعد باپ پانچوں بچوں کو لے کر کہیں روپوش ہو گیا ہے۔ ان میں ایک 2سالہ شیرخوار بھی شامل ہے۔ باحہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی آل ہادی نے تشدد کرنے والے مفرور باپ کو گرفتار کرنے اورف تشددد سے دوچار بچوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔