سرد موسم سب سے زیادہ جلد پر اثر انداز ہوتا ہے . یہ جلد کو بے حد خشک اور کھردرا بنا دیتا ہے . ایسے میں جلد کو نمی اور مناسب صفائی کی اشد ضرورت ہوتی ہے . لہذا یہ اہم ہے کہ جلد کو مناسب مقدار میں نمی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مردہ جلد کو صاف کرنے کا بھی مناسب انتظام ہو . ایکسفولیئیشن یعنی مردہ جلد کو صاف کرنے کے عمل کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ قدرتی اجزاء کا استعمال کریں . آپ زیتون کے تیل میں سی سالٹ کے ٹکڑے شامل کر کے اسکرب بنا سکتی ہیں اور اس کی مدد سے گردن سے نیچے پورے جسم پر مساج کیا جا سکتا ہے .یہ اسکرب مردہ جلد کو بھی اتار دے گا اور اس میں موجود تیل جلد کی خشکی دور کر کے اسے نرم و ملائم بنا دے گا .۔