Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضافی بوجھ سے پاک قومی بجٹ نئے انداز سے تیار کیاگیا، وزارت خزانہ

    ریاض - - - - - -  سیکریٹری  خزانہ  طارق الشھیب نے  واضح کیا ہے کہ  2018 ء کیلئے سعودی عرب کا قومی بجٹ  گزشتہ برسوں سے منفرد ہے۔ نئے انداز سے تیار کیاگیاہے۔  اس کی بدولت  سرکاری اخراجات  کی کارکردگی بہتر ہوگی ۔ انہوں نے  بتایا کہ  بجٹ 2017 ء  مثبت نتائج کاحامل رہا۔  تیل کے  نرخوں میں بہتری ، اقتصادی اصلاحات  کے تسلسل  اور متعدد اقدامات کی بدولت  تیل آمدنی میں اضافہ ہوا۔  2016 ء کے مقابلے میں  2017 ء کے دوران تیل آمدنی  بڑھی۔  بجٹ 2018 ء کی بابت  آمدنی و اخراجات کے تخمینے  زمینی حقائق کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔  آمدنی کے ذرائع میں تنوع کی  حکمت عملی  کو بنیاد بنایا گیا ہے۔  وزارت خزانہ کے ایک اور عہدیدار ڈاکٹر سعد الشہرانی نے  کہا کہ  بجٹ  2018 ء میں  نئی اصلاحات  متعارف نہیں کرائی گئیں البتہ  زیر تکمیل  اصلاحات  میں بہتری لانے کیلئے اقدامات ہونگے۔  نیا بجٹ  اضافی بوجھ سے پاک ہوگا۔  اس میں  عوام کے معیار معیشت کو بہتر بنانے ، سرمایہ کاری  اور ترقیاتی  منصوبوں پر زور دیاجائے گا۔  نیا بجٹ  صرف اخراجات  پر منحصر نہیں ہوگا۔  بین الاقوامی  اقتصادی ماہرین  کا کہنا ہے کہ  بجٹ 2018 ء  متعدد  اقدامات کے تناظر میں  امید افزاء ہوگا۔  روس  اور اوپیک کے درمیان  تیل پیداوار میں کمی برقرار  رکھنے کا فیصلہ  خوشگوار  نتائج کاباعث بنے گا۔  پبلک  انویسٹمنٹ فنڈ  کے منصوبوں کو  ترجیح حاصل ہوگی۔  دنیا بھر کے رہنما  اور ماہرین اقتصاد  سعودی عرب میں آنے والی  تبدیلیوں کے تناظر میں  سعودی اقتصاد پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: