Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کرین کیس: فائلیں عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم

مکہ مکرمہ ...... حرم کرین کیس سے متعلق تمام فائلیں اور کاغذات عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ عدالت کے ا ہلکاروں ، وکلاءاور رجوع کرنیوالوں پر پابندی عائد کردی گئی کہ عدالتی کارروائی کے بغیر کوئی شخص بھی کوئی بھی فائل، کوئی بھی دستاویز اور کوئی بھی متعلقہ کاغذ دیکھنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ ساری کارروائی متعلقہ عہدیداروں کے دستخط سے ہوگی جو شخص بھی کاغذ دیکھنا چاہے گا اسے مقدمے سے اپنا تعلق بیان کرنا ہوگا۔ دستاویز یا فائل یا کاغذ دیکھنے کا سبب متعین کرنا ہوگا۔ اسکی پیشگی منظوری لینا ہوگی۔ مقدمے کی سماعت کرنے والے جج شیخ عبدالعزیز الطویرقی نے مذکورہ پابندی پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ یہ مقدمہ سعودی عرب کی تاریخ کا انتہائی اہم مقدمہ ہے کیونکہ اسکا تعلق 2ارب مسلمانوں کے جذبات سے ہے۔ مقدمے کی سماعت صفر کے آخر میںہوگی۔
 

شیئر: