Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی میں آئمہ کے ساتھ افطار کیا

اعتدال کے پیغام کو فروغ دینے میں مسجد نبوی کے آئمہ کے کردار کو سراہا۔(فوٹو: ایس پی اے)
گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے اتوار کو مسجد نبوی میں آئمہ کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر مدینہ منورہ نے کہا’ سعودی قیادت حرمین شریفین کی دیکھ بھال، زائرین اور نمازیوں کے آرام وسکون اور روحانی ماحول کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔‘
انہوں نے اسلام کی اقدار اور اعتدال کے پیغام کو فروغ دینے میں مسجد نبوی کے آئمہ کے کردار کو سراہا۔

سعودی قیادت حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے دعا کی اللہ ماہ مبارک کے باقی دنوں میں سب کو روزے رکھنے اور عبادت کرنے کی توفیق دے۔
اس سے قبل گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کی جانب سے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

 

شیئر: