سعودی وزارت صحت نے دھوکہ دہی سے بیماری کی چھٹی کے طریقوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔
وزارت واضح کیا کہ’ جعلی میڈیکل رپورٹ جاری کرنا جرم ہے اور اس پر قید و جرمانے کی سزا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’کارکن کو بیماری کی چھٹی نہ دینا قانون محنت کی خلاف ورزی‘Node ID: 825651
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ان سوشل میڈیا اکاونٹس کے خلاف بھی مہم شروع کی ہے جو غیرقانونی طریقے سے بیماری چھٹی لینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ غلط یا جعلی میڈیکل رپورٹ جاری کرنے والوں کو بھی سزا ہوگی۔ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔‘
بیان میں ہیلتھ کیئر سے منسلک پروفیشنل افراد کو ان کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری کی یاد دہائی کرائی۔
بیان میں زور دیا گیا کہ ’صرف ان لوگوں کو بیماری کی چھٹی دی جائے جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہے۔
مملکت میں بیماری کی چھٹی لینے کا قانونی طریقہ ’صحتی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دینا ہے۔ یہ پلیٹ فارم میڈیکل رپورٹ کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔
دھوکہ دہی کے طریقوں سے نمنٹے کےلیے وزارت نے ایک ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا ہے جو مریضوں کے صحت کے ریکارڈ کے ساتھ طبی رپورٹوں کی جانچ کرتا ہے۔
بیان میں وزارت صحت نے شہریوں اور رہائشیوں سے ایسے جعلی اکاونٹس سے خبر دار رہنے کی اپیل کی جو غیرقانونی طریقے سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کا اجرا کر رہے ہیں۔
وزارت نے مملکت میں ریگولیشنز پر عملدرآمد اور ہیلتھ کیئر کی خدمات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔