Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز میں کرکٹ کا داخلہ

 
کوالالمپور:ایشین کرکٹ کونسل ، ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلوں کی شمولیت کے سلسلے میں انڈونیشیا کی درخواست منظور کرنے کو تیار ہے۔ کونسل ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے ضروری انتظامات میں معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ایشین اولمپک کونسل بھی ستمبر 2018ء میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان،ہند، سری لنکا اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کو شریک دیکھنے کی خواہاں ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن سمیت کئی انٹرنیشنل مقابلوں کے کامیابی سے انعقاد کی وجہ سے اس کا کیس کافی مضبوط نظر آتا ہے۔ یا درہے کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت کی و جہ ہندوستانی بورڈ انڈر19کپ کے بعد اس ٹورنامنٹ سے بھی محروم ہو رہا ہے ۔ سیاسی مسائل کی وجہ سے ہندوستانی بورڈ پاکستانی ٹیم کو دعوت دینے اور اس کی میزبانی کے لئے تیار نہیں۔

شیئر: