Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین نیٹ بال:پاکستان کی دوسری پوزیشن

کوالالمپور: ہند نے ایشین  نیٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی جبکہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہند نے ایک پوائنٹ سے ہرادیا۔ پاکستان نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل مقابلہ ہند نے 50کے مقابلے 51 پوائنٹس سے جیتا۔ پاکستان ٹیم کا پہلے کوارٹر میں اسکور13-11 تھا،دوسرے کوارٹر میں 25-23 کی برتری تھی، تیسرے کوارٹر میں بھی برتری 40-36 سے جاری تھی جوکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ایک پوائنٹ کی کمی سے فائنل ہار گئی۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہندکو 41کے مقابلے میں 71پوائنٹس سے شکست دی تھی جس کا حساب ہند نے فائنل میںچکا دیا۔ تیسری پوزیشن کا میچ سنگاپور اور ملائیشیا کے مابین کھیلا گیا جسے سنگاپور نے 48کے مقابلے میں 50 سے جےت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان ، صدر مدثر آرائیں اور سیکریٹری جنرل محمد ریاض نے پاکستانی کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ 
 

شیئر: