کانوں میں بھاری زیور پہننے سے ان کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اور وہ دیکھنے میں بہت ہی بھدے معلوم ہوتے ہیں۔کانوں کی خوبصورتی کے لیے ہمیشہ ہلکے زیور کا انتخاب کریں . زیور پہننے کے لیے کانوں میں درجنوں سوراخ کرلینا بھی ان کو بھدا اور بدصورت بنا دیتا ہے . ایک کان میں ایک سوراخ ہی کافی ہے . کانوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ان میں کبھی کبھی بادام روغن یا کڑوا تیل ڈالتے رہنا چاہیے،اس سے کانوں کے پردے ملائم اور تر رہتے ہیں اور کسی حد تک بہرہ پن بھی درو ہوجاتا ہے۔دماغ کی تروتازگی اور آنکھوں کی بینائی کے لیے بھی کانوں میں تیل ڈالنا مفید ہے۔ غسل کے بعد کانوں کو بھی اچھی طرح صاف کرنا چاہیے۔اگر کانوں کے اندر میل زیادہ ہوجائے تو کسی ڈسپنسر سے پچکاری کے ذریعے کان صاف کروائیں۔
اگر کان بہتے ہوں تو کیکری پھلیوں کا سفوف کانوں میں ڈالنے سے ان کا بہنا بند ہوجاتا ہے۔مولی کے پتوں کو گرم کرکے کان میں نچوڑنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔