لکھنؤ۔۔۔۔۔189 معاون ٹیچرکے عہدوں کی تقرری میں تعلیم دوستوں کو 25 پوائنٹس گریس مارک دیے جانے کی مخالفت میں بی ٹی سی اور ٹی ای ٹی پاس امیدواروں نے پیر کو حضرت گنج میں واقع جی پی او پر مظاہرہ کیا۔ امیدواروں نے کہا کہ تعلیم دوستوں کو 25 پوائنٹ گریس مارک دیئے جانے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔ ایک لاکھ معاون اساتذہ کی بھرتی اور بھرتی کرنے کے لئے ا شتہارجاری کرنے کا مطالبہ کیا۔معاون ٹیچر عہدوں پر بھرتی کو لے کر بی ٹی سی اور ٹی ای ٹی پاس امیدوار اورتعلیم دوست آمنے سامنے ہیں۔ جہاں ایک طرف تعلیم دوست اسسٹنٹ اساتذہ کے عہدوں کی نئی بھرتی پر روک لگانے کی مانگ کر رہے ہیں، وہیں بی ٹی سی اور ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہمارے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک لاکھ عہدوں پر تقرری کیلئے اشتہارجاری کر دینا چاہئے۔کورٹ کے فیصلے کے بعد تعلیم دوستوں کو انکے سالانہ تجربے کے مطابق 1.5 پوائنٹس کا گریس مارک تقرری میں دیا جائیگا۔ اگر تعلیم دوستوںکو گریس پوائنٹ کی چھوٹ ملتی ہے توانہیںمیرٹ میں پہلی جگہ ملے گی۔ اس فیصلے سے ناراض بی ٹی سی اور ٹی ای ٹی پاس امیدواروں نے پیر کو ریلی نکالی اور پھر مظاہرہ کیا۔